12 June 2019 - 10:42
News ID: 440579
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے جنگی اقدامات سے کسی بھی ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے العربی چینل سے گفتگو میں بعض علاقائی عرب ممالک کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امارات اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بعض ممالک یہ تصور کرتے ہیں کہ امریکہ سے قریب ہوکر انھیں تحفظ مل جائےگا۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ نواز عرب ممالک بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کرکے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے جنگی اقدامات سے کسی بھی ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬