12 June 2019 - 11:26
News ID: 440582
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ اور اولیائے کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام اور ھدایت بشریت کا مرکز ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ۸ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے عالمی یوم احتجاج کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ مدینہ طیبہ کے جنت البقیع اور مکہ معظمہ کے جنت المعلیٰ میں واقع اہل بیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مقدس مزارات کو منہدم کرکے کروڑوں مسلمانوں کو غمزدہ کردیا گیا، آئمہ اہل البیت ؑ کے مقدس مزارات آج بھی کروڑوں انسانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ آل رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات مقدسہ جلد دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں ۴۴۳۱ ھ میں آٹھ شوال کے دن جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مقدس مزارات منہدم کرکے عالم اسلام کو سوگوار کیا گیا۔جنت البقیع میں چار آئمہ اہلبیت ؑ اور دس ہزار صحابہ کرام ؓ مدفون ہیں۔ یوم انہدام جنت البقیع کو ہم اس ظلم و بربریت کے خلاف یوم سوگ اور یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اولیائے کرام ؒکے مزارات کو تکفیری سوچ کے حامل گروہ سے خطرہ ہے، جنہوں نے ہر جگہ اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ اور اولیائے کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام اور ھدایت بشریت کا مرکز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ۸ شوال کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی جنت البقیع اور جنت المعلیٰ دوبارہ تعمیر ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬