‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2019 - 20:11
News ID: 440588
فونت
مجلس وحدت مسلمین کےتحت یوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر احتجاجی مظاہر ے، جنت البقیع کودوبارہ تعمیر کیا جائے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کےتحت یوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر احتجاجی مظاہر ے، جنت البقیع کودوبارہ تعمیر کیا جائے۔مقامات مقدسہ اور آثار انبیاءکو مٹانے کا سلسلہ روکا جائے، حکومت پاکستان جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی سطح پر کوششیں کرے مظاہرین کا مطالبہ۔ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع کے المناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں یوم انہدام جنت البقیع کا احتجاجی مظاہرہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر ہوا جس سے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔ مرکزی رہنماایم ڈبلیوایم نثار علی فیضی نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت مقامات مقدسہ خصوصا جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرئے اور آئے روز آثار انبیاءکو مٹانے کا ظالمانہ سلسلہ بند کرئے آل سعود کی انتہا پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اور آج اسی سوچ کیخلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے ضلعی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہم ان احتجاجی مظاہروں سے دنیاکو یوم انہدام جنت البقیع کے المنا ک واقعے کے کی یاد دلانے کے ساتھ اس بات پر توجہ دلا رہے ہیں کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلیبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے۔ تخریب جنت البقیع کر کے سنگین ترین جرم کیا گیا ہے اس عظیم ظلم پر عالم اسلام سوگوار اور سراپا احتجاج ہے۔

علامہ اقبال بہشتی رہنما ایم ڈبلیو ایم نے مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ 8شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج کے دن مزارات اہلیبیت علیھم السلام انبیائے کرام علیھم السلام و صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کو منہدم کر کے عالم اسلام اور قلب رسول اللہ ص کو سوگوار کیاگیا ، جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائےاور انبیائے کرام، اہلیبیت اطہار علیھم السلام ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬