13 June 2019 - 20:32
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440590
فونت
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ :
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کو جنگ یمن سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بن سلمان نے یمنی عوام کے خلاف جو جنگ شروع کی ہے اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے یمنی عوام کی سیاسی بیداری کو نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی طاقت اور کامیابی کی سب سے بڑی دلیل قرار دیا۔

انصار اللہ کے سینیئر رہنما نے کہا کہ طاقتور کے مقابلے میں کمزور کے سر جھکانے کی پالیسی یمنی عوام پر نہیں چل سکتی۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز جنوبی سعودی عرب کے شہر ابہا کے ایئر پورٹ کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں