15 June 2019 - 11:24
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440595
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ نام نہاد سپر پاورامریکہ کا آیت اللہ خامنہ ای سے مذاکرات کی بھیک مانگنا استعماری قوتوں کیلئے نشان عبرت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی روپرٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے انسان دشمن منصوبوں اور عزائم کے باعث اقوام عالم میں منفور ہوچکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جیسے گرے ہوئے اخلاق کے حامل شخص کا صدر امریکہ بن جانا، امریکی زوال اوراخلاقی دیوالیہ پن کی نشانی ہے۔ نام نہاد سپر پاورامریکہ کا آیت اللہ خامنہ ای سے مذاکرات کی بھیک مانگنا استعماری قوتوں کیلئے نشان عبرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی بلاک نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور اسرائیل کی بقاء سب کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہے۔امریکہ اوراس کے غلام عرب اور مسلم حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود صدی کی ڈیل اوربیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ابھی ایک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں۔جبکہ آج اسرائیل غاصب کی نابودی کے لئے لحظہ شماری ہورہی ہے۔ آزادی فلسطین کی تحریک آج امت مسلمہ اور مزاحمتی بلاک کی جہد مسلسل کے باعث اپنی منزل سے قریب آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیائے کفر و استکبار کے ایوانوں میں زلزلہ بپا ہوچکا ہے اور اللہ تعالی نے مستضعفین عالم سے جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کے آثار پورے عالم میں نمایاں ہوچکے ہیں۔ عالمی انقلاب کے لئے جس عالمی انقلابی تحریک کی ضرورت ہے وہ اپنے ابتدائی مراحل سے آگے بڑہ کر ایک تناور وجود بن چکی ہے، نائیجیریا کے ابراہیم زکزاکی سے لے کر یمن کے سیدعبدالمالک تک اس انقلابی تحریک کے جانثار نائب امام کی قیادت میں باطل کے مقابل صف آراء ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں