16 June 2019 - 20:30
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440605
فونت
امریکا کے ایک سو تیس شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر مظاہرے کرکے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان امریکا کی مختلف تنظیموں اور گروہوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔

امریکا کی مختلف تنظیموں اور گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت اور ان کے مواخذے کے مطالبے کے لئے کئے گئے تھے۔

ٹرمپ کا مواخذہ کرو نامی ویب سائٹ نے اس سلسلے میں لکھا کہ صدر ٹرمپ اقتدار کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اب کانگریس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹرمپ کو قصوروار ٹھہرائے۔

مرکری نیوز ویب سائٹ نے بھی خبردی ہے کہ کیلی فورنیا کے جنوب میں ٹرمپ کے خلاف ایک سو چالیس سے زائد جلسے کے گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ ان کے مواحذے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے خلاف ملک گیر سطح پر ہونے والے مظاہروں میں احتجاج کے طور پر ایسے غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے جن پر ٹرمپ کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں