18 June 2019 - 19:36
News ID: 440620
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو ایران کے اندر اور بعض دیگر ممالک میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کے خلاف بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایران اور اس کے اتحادی اور دوست ممالک نے امریکہ کے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔

اس سے قبل ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا تھا کہ امریکہ کے بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے شواہد اور اسناد عنقریب شائع کئے جائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬