‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2019 - 13:55
News ID: 440624
فونت
آیت الله رجبی نے بیان کیا:
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے ولایت کے پروگرام کو نئی اسلامی تہذیب کے لئے جوان نسل کے قیام کا زمینہ جانا اور کہا کہ انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم کی بنیادوں کی تعلیم اس پروگرام کا حصہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ولایت پروگرام کے اساتذہ کا سالانہ اجلاس اج امام خمینی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر شھر قم ایران میں منعقد ہوا ، جس میں ایران کے مختلف شھروں اور علاقہ کے علمائے کرام اور اساتذہ نے شرکت کی ۔

آیت الله محمود رجبی نے اس اجلاس میں صحیفہ سجادیہ میں منقول امام سجاد(ع) کی دعاء کے فقروں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اپ کا ارشاد ہے کہ اگر خداوند متعال نے ہم سے معرفت اور شکر کی نعمت چھین لی ہوتی تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ خدا کے بندے اس کی نعمت کو استعمال تو کرتے مگر اس کی حمد و ثنا نہ کرتے اور یہی وہ مقام جہاں انسان ، انسانی دائرے سے نکل کر حیوانی حدود میں داخل ہوجاتا ہے  ۔

انہوں نے مزید کہا: انسان ہونے کی نشانی یہ ہے کہ خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کریں ، خداوند متعال نے ہمیں فراوان نعمتیں عطا کیں ہیں ، کہ ان میں سے ایک یہی نظام اسلامی اور انقلاب اسلامی ہے کہ جو امام خمینی رہ کی رھبریت کے زیر سایہ پیروان چڑھا اور کامیابی سے ھمکنار ہوا کہ اس کا شکرانہ ادا کرنا نہایت سخت و دشوار ہے ۔

آیت الله رجبی نے بیان کیا : انقلاب کی برکتوں سے ملت اسلامیہ اور ایرانیوں کو بہت ساری نعمتیں نصیب ہوئیں کہ جو لاتعداد ، عظیم اور سرنوشت ساز ہیں ، جس کے شکرانہ سے ہم قاصر ہیں ، علماء کے لئے جو نعمت ہے وہ یہ ہے کہ اس انقلاب کی برکت سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کا زمینہ فراہم ہوا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی پیروزی سے پہلے یہ کام فقط ایک تمنا اور ارزو تھی کہا: انقلاب سے پہلے ایک عالم دین کا کس اسٹوڈنٹس سے رابطہ بہت دشوار تھا مگر انقلاب کے بعد گرمی کی ایک چھٹی میں 10 هزار سے زیادہ طالب علم گھر ، گھرانے اور سیر و تفریح کو چھوڑ کر حوزہ علمیہ کے مدرسین سے اسلامی معارف سیکھنے کی درخواست کرتے ہیں ، یہ وہ عظیم نعمت ہے جسے خداوند متعال نے ہمیں عطا کیا ہے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے یاد دہانی کی: ولایت پروگرام اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کا عظیم پروگرام ہے کہ عمل کے میدان میں اس نعمت کا شکرانہ ، اساتذہ کو وقت دینا اور اس راہ میں ان کی بلند ہمتی ہے کہ اگر دل و زبان سے ہم نے شکرانہ ادا کیا تو یقینا خداوند متعال ہماری نعمتوں میں اضافہ فرمائے گا ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: اساتذہ کی ذمہ داری اور ان کا وظیفہ یہ ہے کہ سنجیدگی اور مناسب پروگرام کے ذریعہ اس مباحث کو اسٹوڈنٹس کے ذہنوں میں منتقل کریں کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی کا بھی فرمانا ہے ۔

آیت الله رجبی نے انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم کے حوالہ سے رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانیہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایک اسٹوڈنٹس کی اہم ترین ضرورت یہ ہے کہ ان کی فکری بنیادیں مستحکم کی جائیں ، کیوں کہ اگر نئی اسلامی تہذیب کو محقق کرنا چاہتے ہیں تو جوانوں پر سرمایہ گذاری ضروری ہے کیوں کہ وہی ملک کا مستقبل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر اسٹوڈنٹس کی فکری بنیادیں سست ہوگئیں تو ملک کو نقصان پہونچنے کا مکمل امکان ہے جبکہ اسٹوڈنٹس کے افکار کی اصلاح کا مثبت اثر ہے ، لہذا اپ علماء کے دوش پر سنگین ذمہ داریاں ہیں اور اپ کے لئے بہت بڑا موقع فراھم ہے کہ جسے جھادی جزبات کی ضرورت ہے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے اخر میں تاکید کی: ولایت کا پروگرام ، نئی اسلامی تہذیب کے لئے جوان نسل کے قیام کا زمینہ اور انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے برابر ہے ۔/ ن ۹۸۸ /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬