‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2019 - 14:00
News ID: 440625
فونت
حجت الاسلام الهی راد نے خبر دی:
ولایت پروگرام کے ذمہ دار نے 24 ویں ولایت پروگرام میں شرکت کے لئے 12 هزار اسٹوڈنٹس کی جانب سے نام لکھوائے جانے اور 4500 اسٹوڈنٹس کو سمر کلاسز کے لئے قبول کئے جانے خبر دی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ولایت پروگرام کے اساتذہ کا سالانہ اجلاس اج امام خمینی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر شھر قم ایران میں منعقد ہوا ، جس میں ایران کے مختلف شھروں اور علاقہ کے علمائے کرام اور اساتذہ نے شرکت کی ۔

حجت الاسلام صفدر الهی راد نے اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت پروگرام کا شکرانہ ممکن نہیں ہے کہا: ولایت پروگرام از جملہ ان پروگراموں میں سے ہے جو زمین پر پڑا ہوا تھا مگر خدا کے شکر سے تقریبا 24 سال کی مدت میں یہ پروگرام اگے کی جانب بڑھ رہا ہے  ۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ حالات میں کہ جب جوانوں میں شدت کے ساتھ اس کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور دوسری جانب دشمن نے اندر اور باہر دونوں طرف اسلامی افکار خصوصا اسلامی بنیادوں کو نشانہ بنا رکھا ہے ، ہم مخلص فوجیوں کا ضرورت مند ہیں جو اسلام کے راستہ پر گامزن رہیں ۔

حجت الاسلام صفدر الهی راد نے ولایت پروگرام کو من جملہ باقی رہنے والا پروگرام جانا اور کہا: یہ پروگرام اپنی خصوصیت کی وجہ سے عالم اسلام میں بے نظیر ہے اگر چہ مغربی دنیا اور کافر ممالک بھی شدت کے ساتھ اس کے درپہ ہیں مگر اسلامی ممالک میں اس طرح کے پروگرام کی کوئی اہمیت نہ تھی کہ جسے اسلامی جمھوریہ ایران نے اجاگر کیا ۔

انہوں نے مزید کہا: مغرب و مشرق کے تربیت یافتہ افراد بہت زیادہ فعال ہیں اور حوزہ علمیہ تک پہونچ چکے ہیں کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ « اس پروگرام کے بہت مثبت اور اچھے اور گراں سنگ اثار ہیں » کیوں کہ اس پروگرام میں ولایت اور انقلاب اسلامی نیز اسلامی نہضتوں کے سپاہی تربیت پاتے ہیں ۔

حجت الاسلام الهی راد نے اخر میں مشھد مقدس میں 12 هزار اسٹوڈنٹس کی جانب سے نام لکھوائے جانے کی خبر دی اور کہا: موجودہ حالات میں 4500 اسٹوڈنٹس سے زیادہ کے لئے پروگرام رکھنا ممکن نہ تھا اس لئے امید ہے کہ ائندہ سال باقی افراد کو اس پروگرام میں شامل کر پائیں گے ۔ / ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬