19 June 2019 - 14:09
News ID: 440627
فونت
عادل عبدالمهدی :
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی سرگرمیاں عراق کی حکومت کی اجازت کے بغیر ممنوع ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمهدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کی حکومت علاقائی یا علاقے سے باہر کے کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ عراق کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرے۔

عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بغداد کسی بھی طور کسی بھی عراقی یا غیر ملکی مسلح گروہ کو مسلح افواج کے دائرے سے ہٹ کر سرگرمیوں اور ہتھیار اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔

عراق کی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی اور تعیناتی کو ممنوع قرار دینے سے متعلق قانون کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬