20 June 2019 - 18:48
News ID: 440631
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عظیم تہذیب و اور ثقافتی پہنچان رکھنے والی قوموں کو ہرگز دھمکایا نہیں جاسکتا بلکہ ان سے عزت و احترام سے پیش آنا چاہئے.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی شہر اصفہان میں ایک مقامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ عظیم تہذیب و اور ثقافتی پہنچان رکھنے والی قوموں کو ہرگز دھمکایا نہیں جاسکتا بلکہ ان سے عزت و احترام سے پیش آنا چاہئے.

انہوں نے مزید کہا کہ تہذیب یافتہ اقوام سے عزتمندانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا اور یہ سیاحتی تعلقات کا ایک اہم ہے جس سے ثقافتی اور معاشی فائدے بھی حاصل ہوں گے۔

ظریف کا کہنا تھا کہ سیاحت سے قومیں مزید قریب اور ایک دوسرے کی تہذیب سے روشناس ہوسکتی ہیں جیسے کہ اصفہان ایران کا ایک عظیم تاریخی مقام ہے جہاں ایرانی تاریخ کے حوالے سے غیرملکی سیاحوں کو بہت چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفترخارجہ ایران میں سیاحتی فروغ کے لئے کوشاں ہے اور ہمارے لئے تمام شہر بالخصوص اصفہان ایک اہم پوزیشن رکھتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غیرملکی سیاحوں کو ایئرپورٹ آمدکے بعد ان کے پاسپورٹس پر ویزے نہ لگے بلکہ ای-سسٹم کی مدد سے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں، اس حوالے سے ہم امیگریشن پولیس اور دیگر اداروں سے رابطے میں ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬