20 June 2019 - 20:57
News ID: 440634
فونت
حجت الاسلام محمد حسین مسعودی :
جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ آج ہماری اسمبلیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے پوری پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور سربراہ ہیئت آئمہ مساجد امامیہ حجت الاسلام محمد حسین مسعودی نے کہا ہے کہ علماء، خطباء و ذاکرین اور واعظین رواداری، محبتوں کے پیغام کو عام کریں کیونکہ انتشار و افراتفری کی سیاست ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے، آج ہماری اسمبلیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے پوری پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے علمائے کرام اور آئمہ مساجد کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے مثبت سوچ پیدا کرنا ہوگی۔

اس موقع پر علامہ اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا سرباز شگری، مولانا مردان علی، مولانا راحب علی موحدی، مولانا حسن شریفی، علامہ آغا مرزا حبیب، مولانا عبدالرزاق اورکزئی، قاری غلام قاسم اور دیگر موجود تھے جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور ہمارے حکمران مؤثر اور مثبت فیصلے کریں تو ملک و قوم کیلئے بہتری کی امید ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬