
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں منعقدہ ایک کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ بیت المقدس نہ تو مشرقی ہے اور نہ مغربی ہے بلکہ اسلامی ہے اور کوئی بھی ڈیل بیت المقدس یا مسجد الاقصی کو فلسطینیوں سے جدا نہیں کرسکتی۔
حماس کے ایک اور رہنما اسماعیل رضوان نے بھی بحرین اقتصادی کانفرنس کو سینچری ڈیل نامی امریکی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ایک سازش قراردیا ہے۔ انہوں نے ان عرب ملکوں سے جو اس کانفرنس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
اسماعیل رضوان کے بقول فلسطینی گروہ سینچری ڈیل کے سیاسی ، اقتصادی اور سیکورٹی سمیت ہر طرح کے نتائج کو مسترد کرچکےہیں اور ان کے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی گروہ اس منصوبے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
حماس کے رہنما اسماعیلی رضوان نے سبھی فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ جمعے کو سینچری ڈیل اور بحرین کانفرنس کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
غزہ میں دیگر فلسطینی گروہوں نے بھی عرب ملکوں سے کہا ہے کہ وہ امریکا کی نگرانی میں ہونے والی بحرین کانفرنس کابائیکاٹ کریں۔
بحرین کانفرنس جسے سینچری ڈیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے پہلے قدم کےطور پر دیکھا جارہا ہے پچیس اور چھبیس جون کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہو رہی ہے۔ اس درمیان لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف لبنان اپنے اٹل موقف پر قائم ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی منصوبے سینچری ڈیل کی مخالفت میں فلسطینیوں کے متحدہ موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر عرب ممالک اس ظالمانہ منصوبے کا ساتھ نہ دیں تو امریکا اور اسرائیل کا ناپاک اور شرمناک منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکے گا۔
قبل ازیں لبنان کے وزیرخارجہ جبران باسیل نے بھی بحرین اقتصادی کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کانفرنس سینچری ڈیل پر عمل درآمد کے راستے میں پہلا قدم ہے انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ لبنان اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکا کے تیار کردہ سینچری ڈیل منصوبے میں فلسطینیوں کے سارے حقوق نظر انداز کردئے گئے ہیں۔ اس منصوبے میں بیت المقدس کو صیہونی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ فلسطینی پناہ گزینوں کو وطن واپسی کے حق سے محروم کرنے کے ساتھ غزہ اور غرب اردن کے ایک محدود علاقے پر ہی فلسطینیوں کا حق ہوگا۔
امام علی نے فرمایا: خوف خدا، قران کریم پرعمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی تقوے کی چار بنیادیں ہیں / خوف خدا نہ رکھنے والا عالم دین، دائرہ علم باہر ہے
یونیورسٹیز کے تعلیمی نظام سے شیخ طوسی اور آخوند خراسانی جیسے لوگ باہر نہیں آسکتے / ڈیگری اور مارکشیٹ کیلئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے
چار مہینوں میں کشمیر کی اقتصادیات کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا
نوجوانوں کو شدت پسندی کا درس دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اسکی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے
سعودی علما درباری اور دین سے منحرف ہوگئے ہیں
حشدالشعبی کا داخلی جنگ شعلہ ور ہونے کی بہ نسبت انتباہ
آیت اللہ زکزکی کی حمایت میں تہران کے طلبا کا احتجاج
گناہ، انسان کو ذلیل و رسوا کردیتا ہے | مسلمانوں کو سامراجیت و طاغوتیت کے مقابل تسلیم ہونے کا حق نہیں
قرآن سے تمسک، اسلامی اتحاد ہر خطرہ سے محفوظ رہے گا | قران تجلی کی صورت مگر بارش تجافی کی صورت نازل ہوئی
کشمیر میں 4 ماہ میں 38 کشمیری جاں بحق 853 زخمی
مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
تصویری رپورٹ: مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں، دین کی ضروریات میں سے ہیں
وزارت خارجہ فلسطین: عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
عراقی وزیر اعظم کو وطن سے وفا کی سزا دی گئی
سیدعمار الحکیم: قبائل نے فتنوں کا راستہ بند کردیا
علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور خرم آباد کے امام جمعہ کا تقرر
تاجکستان میں ایشیا کی بزرگترین مسجد کا افتتاح