22 June 2019 - 13:33
News ID: 440640
فونت
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے " روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی " خامنہ ای یا ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیشگی شرط کے بغیر ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے " روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی " خامنہ ای یا ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں مذاکرات کریں گے ۔ اور ایران کے بیلسٹک میزائل کے بارے میں گفتگو ہونی چاہیے۔

ادھر ایران نے اپنے دفاعی معاملات پر گفتگو کرنے سے پہلے ہی انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ناقابل اعتماد ملک ہے کیونکہ امریکی حکام اپنے وعدوں میں سچے نہیں ہیں ۔

امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود اس سے خارج ہوگیا، اور اب وہ کس منہ سے مذاکرات کی دوبارہ بات کرتا ہے۔ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تجربہ کو دوبارہ تکرار نہیں کرےگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬