23 June 2019 - 17:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440644
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ مڈل ایسٹ سے لے کر افغانستان ہر طرف امریکی مسلط کردہ جنگوں پر اسلامی ممالک کے سربراہاں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی امریکی جارحیت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مڈل ایسٹ سے لے کر افغانستان ہر طرف امریکی مسلط کردہ جنگوں پر اسلامی ممالک کے سربراہاں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء سمیت عرب ممالک کی معدنی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہے پڑوسی ملک ایران کے خلاف جنگ کرنے کے مذموم عزائم کو لے کر آئے روز خلیج فارس میں ڈرامائی واقعات گھڑے جار ہے ہیں یہ ایک منظم منصوبہ بندی جاری ہے ۔

حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی واضح کرتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرائیں کہ خطے میں امریکی مذموم عزائم کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کرینگے۔ گزشتہ ادوار کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں پاکستانی عوام نے بے شمار جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے ۔ ہم مذید کسی ایڈونچر کا حصہ نہیں بن سکتے ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں