23 June 2019 - 17:57
News ID: 440645
فونت
لعیا جنیدی :
نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور نے کہا ہے کہ امریکی ڈروں کی ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی واشنگٹن کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور لعیا جنیدی نے جنگ سے بچنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈروں کی ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی واشنگٹن کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ہم اس جارحانہ اقدام کا قانونی تعاقب کریں گے۔

جنیدی نے مزید کہا کہ ہم جاسوس امریکی ڈرون کی دراندازی کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری، زمینی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی ہرگز قابل قبول اور برداشت نہیں ہے اور اسی وقت میں ہمیں محتاط رہنا ہوگا کہ جنگ روکنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

یاد رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس نے 20 جون کو ملک کے جنوبی 'کوہ مبارک' علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 'گلوبل ہاک' نامی جاسوس امریکی ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فوری طور پر مارگرایا۔

امریکی جاسوسی ڈرون کی شناخت کے ایک ہی وقت میں اس کے قریب ایک اور 35 عملے پر مشتمل جاسوسی طیارہ پرواز کر رہا تھا مگر ایران نے اس کو تباہ نہیں کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے تین جولائی 1988 میں اپنے سمندری جنگی جہاز کے ذریعے ایران کے مسافربردار طیارے کو مار گرایا جس کے نتیجے میں 290 ایرانی شہری شہید ہوگئے۔

امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس ونسنز نے تین جولائی 1988 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کمپنی ایران ایئر کے دبئی جانے والے ایئر بس اے-300 طیارے کو مار گرایا جس میں 66 بچوں سمیت 290 افراد شہید ہوگئے.

یہ واقعہ فضائی سانحوں کی تاریخ میں انسانی جانی نقصان کے حوالے سے اپنی نوعیت میں آٹھواں بدترین سانحہ تھا.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬