24 June 2019 - 09:35
News ID: 440650
فونت
خبرگان رھبر کونسل کے رکن:
حجت الاسلام والمسلمین معلمی نے کہا: سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی ہاتھوں امریکی ڈرون کی سر نگونی کو اسلامی جمھوریہ ایران کی فوجی طاقت کی نمائش ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر ساری سے رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین علی معلمی نے شھر امل میں منعقد قران کریم کے دوسرے مقابلہ کے حاضرین سے خطاب میں قران کریم کو انسانوں اور بشریت کے لئے ہدایت کا سامان بتایا اور کہا: قران کریم کے راستہ چلنے والا انسان، سعادت مند اور کامیابی سے ہمکنار رہا ہے اور اس راستہ سے ہٹنے والے فنا و نابودی سے دوچار ہوئے ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین معلمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے  ہوئے کہ افسوس اج اسلامی معاشرہ میں قران کریم کے معنی و مفاھیم سے دوریاں اپنا لی گئیں ہیں کہا: عصر حاضر کی بہت ساری مشکلات و مصیبتوں کی بنیاد قران کریم سے دوری ہے ۔ 

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ قرانی مفاھیم کو زندگی کے تمام گوشے اور سن و سال کی عمر میں جامہ عمل پہنانا لازمی ہے کہا : الحمد للہ انقلاب اسلامی کی برکتوں سے اج معاشرے میں قرانی سرگرمیوں کا مکمل زمینہ فراہم ہے کہ جس سے بخوبی استفادہ کرنا چاہئے ۔

قائم شهر کے امام جمعہ نے اپنی بات کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے عالم اسلام کی موجود مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور اسے قران کریم سے فاصلہ کا نتیجہ جانا اور کہا: اگر عالم اسلام موجود مشکلات و بحرانوں سے باہر نکلنا چاہتا ہے اور اس سے دور رہنا چاہتا ہے تو اسے خود کو قرانی مفاھیم سے قریب کرنا چاہئے اور پر عمل کرنا چاہئے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے قرانی مقابلوں کے انعقاد کو معاشرے میں قرانی کلچر و ثقافت کی توسیع کا بہترین موقع جانا اور کہا : اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ قرانی طرز زندگی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور چاپان کے وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر فیصلہ کن موقف اپنایا ، اپ کا یہ موقف ایرانی غیرت و غرور کی نشانی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین معلمی نے قرانی ثقافت سے استفادہ، انقلاب اسلامی کے چالیس سال گزر جانے کے بعد نظام اسلامی کی بقا کی بنیاد جانا اور کہا: اج ملت ایران اسی کلچر سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی سامراجیت کے مقابل کھڑا ہے اور استقامت سے کام لے رہا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اج اسلامی جمھوریہ ایران کی فوج، قرانی ثقافت سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا کی ایک عظیم اور بے مثال طاقت بن چکی ہے، کہا: سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی ہاتھوں امریکی ڈرون کی سرنگونی، دنیا کے سامنے اسلامی جمھوریہ ایران کی فوجی طاقت کی نمائش تھی ۔ / ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬