‫‫کیٹیگری‬ :
24 June 2019 - 09:46
News ID: 440652
فونت
حجت الاسلام امین نیا:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد پروگرام میں کنڑول نشدہ غیظ و غضب کو تمام برائیوں کی جڑ بتایا اور کہا : متواضع انسان اپنے غصہ پر جلد کنٹرول پاجاتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام مرتضی امین نیا نے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن جمهوری اسلامی میں منعقد پروگرام میں زائرین اور مجاورین حرم سے خطاب کرتے ہوئے کہ غیض و غضب کے کنٹرول پر نکات بیان کئے اور کہا: غیظ و غضب کی توانائی انسان کے لئے ضروری ہے کیوں کہ اگر کسی کے پاس غضب نا ہو تو وہ مشکلات سے روبرو ہوجائے گا جیسا کہ ایک مملکت کو غضبناک توانائی کی ضرورت ہے اسی طرح ایک انسان کو بھی نفسیاتی اسلحہ کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کے مقابل خود کا دفاع کرسکے ۔

انہوں نے مزید کہا: غیظ و غضب کو خدا کے معین کردہ  راستہ پر استعمال کیا جائے ، روایت میں بھی اس مسئلہ پر بہت تاکید کی گئی ہے کہ کنڑول نشدہ غیظ و غضب تمام برائیوں کی جڑ ہے ، کیوں کہ جب انسان غصہ میں اتا ہے تو اس کی عقل کی توانائی کم ہوجاتی ہے اسی بنیاد پر یہ تاکید کی گئی ہے کہ غصہ کی حالت میں باتیں نہ کرو اور فیصلے لینے سے پرھیز کرو ۔

حجت الاسلام امین نیا  نے غیظ و غضب کے کنٹرول کو ممکن جانا اور کہا: بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس اپنی شہوت کے کنٹرول کی طاقت و توانائی موجود ہے مگر ان میں غصے کے کنٹرول کی طاقت نہیں ہے ، روایت ہے کہ امام صادق(ع) نے فرمایا کہ « غصہ کی حالت میں اپنے کنٹرول کو کھودینے والا انسان مجھ میں سے نہیں ہے ۔»

انہوں نے یاد دہانی کی: کبھی انسان اپنے غصہ کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتا یعنی اگر ارادہ کرے تو اسے کامیابی مل سکتی ہے ، اخر کس طرح انسان اپنی ملازمت کے دوران اپنے ساتھ کام کرنے والوں اور اپنے سربراہ کے ساتھ خوش اخلاق رہ سکتا ہے مگر گھر میں اکر اپنی اہلیہ کے ساتھ بداخلاقی کا مظاھرہ کرتا ہے ؟ اخر کس طرح انسان اپنے گھرانے کے ساتھ خوش اخلاق رہ سکتا ہے مگر اپنے سسرال والوں کے ساتھ بد اخلاق ہوسکتا ہے ۔

اس مذھبی امور کے ماہر نے اپنے غصہ کو کنٹرول کرنے کے راستہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایک راستہ یہ ہے کہ انسان خود کو کسی سے برتر اور بالاتر نہ جانے ، روایت میں موجود ہے کہ حضرت عیسی(ع) کے صحابیوں نے اپ سے دریافت کیا کہ « دنیا میں سخت ترین چیز کیا ہے ؟» تو اپ نے فرمایا کہ « سخت ترین چیز، خدا کیا غضب ہے » اپ کے صحابیوں نے دریافت کیا « کس طرح کے خدا کے غضب سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ » تو اپ نے جواب دیا کہ « اپنے غٖصہ کو پی جاو اور اس کا راستہ خود سے غرور و تکبر کو دور رکھنا ہے ۔ »

انہوں نے مزید کہا: غصہ کے علاج کا ایک دوسرا راستہ یہ ہے کہ انسان ایسے موضوعات جو غصہ دلاتے ہیں اپنے سے دور رکھے ، اس طرح وہ خود اپنے اندر تبدیلی دیکھے گا ، روایت میں ذکر ہے کہ غصہ انے کی صورت میں ٹھنڈا پانی پینا ، ہاتھ منھ دھونا خٓصوصا ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے سے انسان کو سکون ملتا ہے ۔  

حجت الاسلام امین نیا نے غصہ کو کنٹرول کرنے کی مشق اسے کنٹرول کا ایک اور راستہ جانا اور کہا : بعض افراد بے جا اس بات کے دعویدار ہیں کہ وہ اپنے غصہ کو کنٹرول نہیں کرسکتے ، یہ وہ چیز ہے کہ کو انسان کا اپنے غصہ کو کنٹرول کرنا ناممکن بناتا ہے ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬