24 June 2019 - 21:49
News ID: 440655
فونت
سعید رسولی :
اسلامی جمہوریہ ایران، زیارتی شہروں مشہد مقدس اور قم کے سفر کے حوالے سے پاکستانی زائرین کے لئے ریلوے خدمات کی فراہمی پر تیار ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی سعید رسولی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، زیارتی شہروں مشہد مقدس اور قم کے سفر کے حوالے سے پاکستانی زائرین کے لئے ریلوے خدمات کی فراہمی پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی زائرین کی آمد و رفت سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستانی حکومت کی ہم آہنگی سے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، قومی اور صوبائی علاقوں میں قیمتی کامیابی اور نعمتیں لائیں گی۔

رسولی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریلوے حکام نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی توسیع کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے مطابق، میرجاوہ اور زاہدان کے شہروں کے درمیان 96 کلومیٹر پر مشتمل ریلوے لائن کی تعمیر نو پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی نائب وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے بھی باہمی تجارتی لین دین کے فروغ کے حوالے سے "تفتان- کوئٹہ" ریلوے کی تعمیر نو پر یقین دہائی کرائی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬