‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2019 - 15:55
News ID: 440664
فونت
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم :
اسلامی تحریک بحرین کے سربراہ نے کہا : سچا اور باغیرت اور حریت پسند مسلمان کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کو برداشت نہیں کرے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک بحرین کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے صدی معاملے کو امریکیوں ، صہیونیوں اور سعودیوں کی  مشترکہ سازش قراردیتے ہوئے کہا : صدی معاملہ مسلمانوں کی عزت اور عظمت  کو فروخت کرنے کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مسلمانوں کو اپنے مقصد میں کامیابی کے راستہ معین کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کو آزادی اور غلامی میں سے ایک راستہ انتخاب کرنا ہے ۔

اسلامی تحریک بحرین کے سربراہ نے بیان کیا : آزادی حریت اور اسلامی سرزمین کی حفاظت کے لئے استقامت ضروری ہے جبکہ غلامی کے لئے امریکہ اور اسرائيل کی پیروی کافی ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اصل مسلمان کی شناخت بیان کرتے ہوئے کہا : سچا اور باغیرت اور حریت پسند مسلمان کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کو برداشت نہیں کرے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬