26 June 2019 - 22:45
News ID: 440673
فونت
مرجع تقلید نجف اشرف نے عراق کے موصلاتی وزیر سے ملاقات میں مواصلاتی ٹیکنالوجی کی ترقی اور اسے قومی ٹیکنالوجی بنائے جانے کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے موصلاتی وزیر نعیم ثجیل الربیعی نے اپنی اعلی مرتبہ وفد کے ہمراہ مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں انہیں عراقی کی خدمت کرنے اور قومی منافع کی راہ پر گامزن رہنے کی تاکید کی اور کہا: ملک کے ذمہ دار طبقہ کی عزت و ان کا احترام ملک و قوم کی خدمت میں پنہاں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: مواصلاتی وزارت خانہ ، مواصلاتی ٹیکنالوجی کو ترقی دینے اسے بہتر بنانے اور اسے قومی ٹیکنالوجی بنائے کی جانب قدم بڑھائے ۔

عراق کے موصلاتی وزیر نے اس ملاقات میں حضرت آیت الله بشیر نجفی کو اس ادارے کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی ۔/ ن ۹۸۸ /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬