29 June 2019 - 19:22
News ID: 440687
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے شیطان امریکہ سے ہتھیارخریدنے پر سعودی عرب کے خونخوار اور جرائم پیشہ ولیعہدمحمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں جی 20 رکن ممالک کے اجلاس کے ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے دو طرفہ تعلقات ، عالمی اور علاقائی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔

ٹرمپ نے اس ملاقات میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر سعودی عرب کا شکر و سپاس ادا کیا ۔

ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد امریکہ کے بہترین دوست ہیں اور وہ سعودی عرب کے لئے اہم کام انجام دے رہے ہیں۔

بن سلمان نے بھی کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروی کار لائیں گے۔

اسلامی ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے سعودی عرب کی تعریف اور تمجید اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ، ولیعہد اور دیگرحکام، اسلام اور مسلمانوں سے بہت دور اور منحرف ہوگئے ہیں، وہ فلسطین اور بیت المقدس کو فروخت کرنے کے سلسلے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬