29 June 2019 - 20:02
News ID: 440690
فونت
سید امیر عبداللہیان :
ایرانی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بحرین اسرائیل کے ساتھ صلح اور اسرائیلی کی بقا کا خواہاں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹرحسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین کی غداری اور صدی معاملہ آل خلیفہ حکومت کو نابود کردےگا۔

امیر عبداللہیان نے بحرین کے وزير خارجہ کے اسرائیل کی بقا کے بارے میں بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کا زوال بھی قریب پہنچ گيا ہے اور مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خیانت اورغداری ان کے زوال اور نابودی کا سبب بنےگی۔

بحرینی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ بحرین اسرائیل کے ساتھ صلح اور اسرائیلی کی بقا کا خواہاں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬