30 June 2019 - 14:04
News ID: 440695
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ :
نجف اشرف کے امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران کی قدرت روز بروز بلندی کی طرف گامزن ہے وضاحت کی : «آیت الله خامنه ای» کے خلاف ٹرامپ کا اظہار نظر احمقانہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف میں عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ فاطمہ کبری (سلام الله علیها) میں اپنی تقریر کے درمیان کہا : عراق کی حکومت اور پارلیہ مینٹ کو چاہیئے کہ کرپشن سے مقابلہ کے لئے حضرت آیت الله سیستانی کی نصیحت پر عمل کرے اور دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہوئے علاقہ کی تعمیر کی جائے اور سماجی خدمات و سہولیات کو اپنے امور میں سرفہرست جگہ دیں ۔

انہوں نے منامہ میں حالیہ اقتصادی نشست جو کہ صدی معاملہ کے عنوان سے منعقد ہوا تھا اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا فلسطینیوں کے لئے نئے کام ایجاد کرنے اور فلسطین کے منصوبے کے نفاذ کے بہانہ سے منامہ نشست بحرین میں منعقد کیا لیکن یہ نشست امید کے خلاف بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا ۔ یہ نشست حقیقت میں صدی معالہ منصوبہ اور اسرائیل کو اعتراف کرنے کے لئے ایک چالبازی و سازش ہے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے تاکید کی ہے کہ یہ منصوبہ کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہو سکے گا اور اسرائیل اس وقت تباہی کی طرف حرکت کر رہا ہے اور کبھی بھی عالم اسلام صیہونی حکومت کے ساتھ تعلق بحال کرنے کے منصوبے کو قبول نہیں کرے گا اس بنا پر مختلف ممالک میں صدی معاملہ منصوبے کے خلاف اعتراض دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی صدر ڈونالٹ ٹرمپ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بزرگ دینی مرجعیت (حضرت آیت الله خامنه ای) کے خلاف ٹرمپ کا بیان درد آور سے زیادہ احمقانہ ہے ۔

حجت الاسلام قبانچی نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : امریکا کے جھوٹی قدرت کا ہنگامہ شکست ہو چکا ہے اور اس کے مقابلہ میں ایران میں قومی وحدت و قدرت روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ ٹرمپ کی شناخت عوام ، مرجعیت اور ہمارے رہبرون کے سلسلہ میں کچھ بھی نہیں ہے اور اس کے بیانات سے اس کی ڈپلومیسی و فوجی شکست معلوم ہوتا ہے ۔

انہوں نے مساجد ، دینی ادارات اور دینی سینٹرز سے جوانوں کے خالی وقت پر کرنے کے لئے صحیح منصوبہ بندی کی دعوت کی اور بیان کیا : جب جوانوں کا وقت ورزشی ، ثقافتی ، تربیتی اور فنی صحیح پروگراموں سے پر کی جائے کیوں کہ ہم لوگ اس وقت جوانوں کی شناخت و انحراف کے لئے جاری جنگ سے مقابلہ میں مشغول ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬