‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2019 - 20:11
News ID: 440698
فونت
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی :
وفاق المدارس الشیعہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای ایسی دینی اور سیاسی شخصیت ہیں جن کی اپنی ذاتی کوئی جائیداد اور بینک بیلنس نہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی نے امریکی صدر کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے دفتر پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز، ڈونلڈ ٹرمپ کی مایوسی اور باولا پن قرار دیا اور کہا ہے کہ امریکہ اور امریکی صدر اپنے پاگل پن کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔

جو ایرانی فورسز کی طرف سے ڈرون گرائے جانے کے بعد سے سکتے میں ہیں لیکن انہیں ابرہہ کے انجام کو یاد رکھنا چاہئے۔

لاہور میں علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دراصل امریکہ ایران کو مرعوب کرکے اسے نئے ایٹمی معاہدے پر مجبور کرنا چاہتا تھا، لیکن ایرانی عوام اور قیادت کے اسلامی طرز تفکر اور اللہ کی قدرت پر ایمان نے اسلامی جمہوریہ کو ہمیشہ سرخرو کیا ہے، اس پر امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کی پریشانی قابل فہم ہے، ایرانی قوم کو اقتصادی دباو میں لانے میں ناکامی کے بعد اب کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ٹرمپ کبھی پاسداران انقلاب اسلامی اور حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دیتا ہے اور اب رہبر انقلاب پر پابندیوں کی باتیں کرنا پاگل پن سے زیادہ کچھ نہیں۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای ایسی دینی اور سیاسی شخصیت ہیں جن کی اپنی ذاتی کوئی جائیداد اور بینک بیلنس نہیں، ان کی قیادت میں ایرانی قوم اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے بدمست شیطانی طاقت امریکہ کے سامنے کھڑی ہے، تو اس کی وجہ عوام کا اپنی قیادت پر اعتماد اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ پر ایمان ہے۔

ورنہ کئی مسلم ممالک کی حفاظت امریکہ کر رہا ہے اور وہ انہیں یاد دہانی بھی کرواتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران کو دبانا بہت مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، کیونکہ ڈرپوک کبھی سیاسی اور تاریخی طور پر زندہ نہیں رہ سکتا، زندہ وہی رہتا ہے، جو اصولوں پر ڈٹ جانیوالا ہوتا ہے۔

چاہے جان ہی قربان کیوں نہ کرنی پڑ جائے۔ اس لئے ایران امریکی اقدامات کے سامنے ڈٹ گیا ہے اور ان شاء اللہ شکست امریکہ ہی کا مقدر ہوگی، خاتم الانبیا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمومنین حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام کے پیروکار عزت و آبرو کے ساتھ سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں مدد کی امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ امریکہ سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ایران کا ساتھ دے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬