01 July 2019 - 17:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440702
فونت
محمود الزہار :
فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے بھی صدی معاملے کی مخالفت شروع کردی ہے کیونکہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن محمود الزہار نے کہا ہے کہ صدی معاملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، فلسطینی عوام اسے کسی صورت میں قبول نہیں کریں گےاور اس کی شکست کے آثار بھی نمایاں ہوگئے ہیں۔

محمود الزہار نے اپنی ایک گفتگو میں بیان کیا کہ بعض عرب ممالک مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں تاریخی غداری اور خیانت کا ارتکاب کررہے ہیں جن میں سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

حماس کے اعلی رکن نے صدی معاملے کے خلاف اقدامات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اور سیاسی تنظیمیں صدی معاملے کے خلاف ہیں اور کسی بھی طاقت کو فلسطینی سرزمین اور بیت المقدس کو فروخت کرنے عکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محمود الزہار نے کہا کہ بحرین کا اقتصادی اجلاس صدی معاملے کی ابتداء ہے اور امریکہ عربوں کے پیسے سے عربوں کی زمین خریدنے کی سازش کررہا ہے اور اس سلسلے میں امیرکہ کو سعودی عرب، بحرین اور امارت کی حمایت حاصل ہے اور عربی و اسلامی تاریخ کا یہ بہت بڑا المیہ ہے ۔کہ حرمین کے محافظ خود حرمین ، اسلام اور مسلمانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب بین الاقوامی اداروں نے بھی صدی معاملے کی مخالفت شروع کردی ہے کیونکہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں