‫‫کیٹیگری‬ :
04 July 2019 - 23:15
News ID: 440729
فونت
گرمی کی چھٹی کی مناسبت سے روضہ امام علی ع میں نئی ثقافتی پروگرام کے تحت بچوں کے سمر کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

رسا نیوز ایجسنی کے نجف اشرف کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک علوی کے دینی ہدایت و تعلیمی ادارہ نے مختلف عمر کے بچوں کے لئے خصوصی سمر کلاسز و مختلف پروگرام شروع کیا ہے

روضہ مقدس امام علی علیہ السلام طلباء کے لئے کئی مرحلہ میں تعلیمی پروگرام مرتب کیا ہے ؛ مرحلہ اول کا نام «محسن الشفیع» ہے جو حلقہ کی صورت میں بچوں کے عمر کی مناسبت سے تشکیل پایا ہے اس علمی حلقہ میں علوی سیرہ سے آشنا کرایا جاتا ہے ۔

بعض سمر کلاسز علماء نجف اشرف کے تحت اشراف مدرسہ الغروہ میں منعقد کی جا رہی ہے اور طلباء اس مرحلہ میں قرآن کریم کی قرائت ، تفسیر ، احکام شرعی ، اسلامی عقاید اور تمام مفاہیم اور دینی و مذہنی امور سے آشنا ہوتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬