06 July 2019 - 12:46
News ID: 440734
فونت
تیونس کے وزیر اعظم نے حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی اے ایف پی سے رپورٹ کے مطابق، تیونس کے وزیر اعظم نے حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم یوسف شاہد نے سرکاری سرکلر پر دستخط کر دیئے جس کے تحت عوامی انتظامیہ اور اداروں کے دفاتر میں چہرہ چھپا کر داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں نقاب پوش دہشت گردوں نے 2 خودکش دھماکے کئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬