07 July 2019 - 18:08
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440751
فونت
مولانا عاصم مخدوم:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان اور معاشی استحکام کیلئے مذہبی و سماجی ہم آہنگی کا قیام ضروری ہے۔ ملک کو اسوقت داخلی حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں کل مسالک علماء بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں امن و امان اور معاشی استحکام کیلئے مذہبی و سماجی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا حسن رضا ہمدانی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت حرام ہیں۔ اسلامی تعلیمات امن اور مساوات کا درس دیتی ہیں۔

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان اور معاشی استحکام کیلئے مذہبی و سماجی ہم آہنگی کا قیام ضروری ہے۔ ملک کو اس وقت داخلی حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پوری قوم ان مسائل کو گہرائی کے ساتھ سمجھ کر ہی ان مسائل سے نکل سکتی ہے، جس میں تمام طبقات کا آپس میں اتفاق اور ملی یکجہتی ضروری ہے۔

کل مسالک علماء بورڈ کے قائدین نے اسد عباس نقوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے مذہبی امور منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ /۹۸۹/ ف

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں