08 July 2019 - 14:48
News ID: 440759
فونت
آیت الله صافی گلپائگانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شھر قم، دنیا میں علم اور اسلامی معارف کا مرجع رہے کہا: حوزہ علمیہ قم کے فارغ التحصیل افراد ، علم و تشنگان معارف اسلامی کو سیراب کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے جامعة ‌المصطفی‌ العالمیة کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ۔

انہوں نے جامعة ‌المصطفی‌ العالمیة کے پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا: اپ کا پروگرام بہت بڑا ، وسیع اور تمام شعبوں اور موضوعات کو شامل ہے نیز امید بخش اور قابل فخر ہے ، اس موقع کی قدر کرنی چاہئے اور اسلام کی ترقی کے راستہ میں اہم قدم اٹھانے چاہئے ۔

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اس روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جس میں شھر قم کو دنیا کا مرکز علم اور منبع علم معرفی کیا گیا کہا: اس روایت میں قم کے سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ "یفیض العلم منه الی سائر البلاد" کہ جو ایک اہم مسئلہ ہے ، شھر قم، دنیا میں علم اور اسلامی معارف کا مرجع رہے کہا: حوزہ علمیہ قم کے فارغ التحصیل افراد ، علم و تشنگان معارف اسلامی کو سیراب کریں ۔

اس مرجع تقلید نے گذشتہ علماء کرام کی خدمات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آیت الله العظمی بروجردی ره جیسے علمائے کرام نے دنیا کی عظیم اور بے مثال خدمات کی ہیں، اپ کی یہ دلی تمنا تھی کہ اسلام اور ولایت اهل بیت علیهم السلام کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں ، کہ الحمدالله جامعه المصطفی جیسے مرکز نے کسی حد تک اپ کی آرزو کو پورا کردیکھایا ہے ۔

حضرت آیت الله صافی گپائگانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں ایران میں بیرونی طلاب کی موجودگی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ ہم سب کے لئے باعث فخر ہے کہ اسلامی ممالک اور حتی یورپین ممالک سے بھی طلاب، تحصیل علم دین اور معارف اسلامی کے لئے حوزه‌ علمیہ قم ائے ہیں تاکہ علوم قرآن اور اهل بیت علیهم السلام کو حاصل کر کے دنیا کے تشنگان حقیقت و معنویت اور معارف اسلامی کو سیراب کرسکیں ۔

انہوں نے اس ملاقات کے آخر میں اس عظیم مرکز کے اہلکاروں کی کامیابی کی دعا کی اور کہا: ان ‌شاء الله احکام اهل بیت علیهم ‌السلام اور دین اسلام کے احیاء میں اپ کی تمام کوششیں حضرت ولی‌عصر ارواح العالمین له الفداء کے مورد قبول ٹھرے گی ۔/۹۸۸/ ن ۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬