10 July 2019 - 09:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440768
فونت
خوزستان سے رہبری خبرگان کونسل کے نمایندے نے قم المقدس میں رسا نیوز ایجنسی کے مرکزی آفس کا دورہ کیا اور حوزوی میڈیہ کی فعالیت نزدیک سے مشاہدہ کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خوزستان سے رہبری خبرگان کونسل کے نمایندے آیت الله سید محمدعلی موسوی جزایری نے قم المقدس میں رسا نیوز ایجنسی کے مرکزی آفس کا دورہ کیا اور حوزوی میڈیہ کی فعالیت نزدیک سے مشاہدہ کیا ۔

خوزستان سے رہبری خبرگان کونسل کے نمایندے نے رسا نیوز ایجنسی کی مختلف بخش کا نزدیک سے مشاہدہ کرتے ہوئے اس حوزوی میڈیا کی فعالیت و کارکردگی سے با خبر ہوئے اور اس حوزوی میڈیا کی کارکردگی کو سراہا ۔

آیت الله موسوی جزایری نے رسا تنظیم کے دوسرے مختلف بخش جس میں فقہ حکومت تخصصی سایٹ اور رسا نیوز ایجنسی کے تحریری گروہ سے ملاقات کی اور رسا تنظیم اور نیوز ایجنسی کی سرگرمی کی رپورٹ حاصل کی اور مختلف زاویہ سے اس پر تبادلہ نظر پیش کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر علی رضا استادیان اور نیوز ایجنسی کے مختلف بخش کے ایڈیٹرون نے آیت الله موسوی جزایری کی خدمت میں اس نیوز ایجنسی کی فعالیت و ہدف مختصر الفاظ میں بیان کی اور ان تمام بخشون کی کارکردگی اور اس کی اہم پالیسی و نحو کار سے آشنائی کے لئے مختصر رپورٹ پیش کی ۔

اس ملاقات کے دوران خوزستان سے رہبری خبرگان کونسل کے نمایندے آیت الله سید محمد علی موسوی جزایری نے رسا نیوز ایجنسی کی طرف سے علماء و مراجع کرام کی خبروں کو اور اسی طرح حوزات علمیہ کو معاشرے میں اور عالمی پیمانہ پر متعارف کرانے پر مزید تاکید کرتے ہوئے حوزوی و دینی میڈیہ کو مضبوط بنانے اور اس کی حمایت کو ضروری جانا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں