‫‫کیٹیگری‬ :
15 July 2019 - 14:41
News ID: 440805
فونت
جماعت اسلامی نے ھندوستان میں اسلاموفوبیا کے خلاف چار سالہ پروگرام کا اعلان کردیا ۔

رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندو نیوز کے مطابق جماعت اسلامی انڈیا کے امیر«سید سعادت الله حسینی» نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چار سالہ پروگرام میں اسلاموفوبیا سے مقابلہ ترجیحات میں شامل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انفارمیشن مراکز کا قیام اور سوشل میڈیا سے استفادہ پروگرام کا اہم حصہ ہے ۔

حسینی کا کہنا تھا: جماعت اسلامی کے چارسالہ پروگرام میں اہم مسایل کے حل کو سرفہرست رکھا گیا ہے تاکہ بے اعتمادی کی فضاء کو ختم کرکے اسلامی اقدار کی حفاظت کی جاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ اسلام کے حقیقی پیغامات کو عام کرکے نادرست تصورات مٹانے کی کوشش کی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا: اس مقصد کے لیے آگاہی مراکز، سوشل میڈیا کا قیام اور جدید وسایل سے استفادہ ترجیحات میں شامل ہیں اور ساتھ میں مسلمانوں کے لیے روزگار کے مواقع ایجاد کرنا بھی پروگرام میں شامل ہے۔/ ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬