رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرہ کرامت اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے گوٹھ تاج محمد برڑو میں محفل جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام ، علاقہ کی بزرگ شخصیتوں اور مختلف طبقہ کی عوام نے شرکت کی ۔
پروگرام میں ادارہ جماران کے طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کریم کی تلاوت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔
انہو ں نے قرآن مجید کتاب ھدایت اور مکمل نظام حیات بتایا اور کہا: امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا : قرآن و اھل بیت ع مرکز ھدایت بشریت ہیں۔ ان سے دوری گمراہی اور بربادی کا باعث ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی یہ کہتے ہوئے کہ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے تاکید کی : آپ نے مختلف ادیان و مذاہب کے علماء سے مناظرہ کرکے دین اسلام کی صداقت کو ثابت کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے سیکرٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام وارث پیغمبر اور حجت خدا ہیں۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رھنما اصغر علی سیتھار نے بھی خطاب کیا۔ /۹۸۸/ ن
جارجیا میں «تکفیری افکار روکنے میں اسلامی تعلیمات کا کردار» کانفرنس کا انعقاد
سیدعمار الحکیم: قبائل نے فتنوں کا راستہ بند کردیا
وزارت خارجہ فلسطین: عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور خرم آباد کے امام جمعہ کا تقرر
علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
کشمیر میں 4 ماہ میں 38 کشمیری جاں بحق 853 زخمی
اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں، دین کی ضروریات میں سے ہیں
عراقی وزیر اعظم کو وطن سے وفا کی سزا دی گئی
تصویری رپورٹ: مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
کشمیر میں 4 ماہ میں 38 کشمیری جاں بحق 853 زخمی
عالم اسلام کے مسائل کا حل امت مسلمہ کے درمیان تعاون اور یکجہتی ہے
تصویری رپورٹ: مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں، دین کی ضروریات میں سے ہیں
مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
اگر منصب کے لائق نہیں تو عہدہ لینے سے پرھیز کریں
غیبت اور غیبت کا معیار
وزارت خارجہ فلسطین: عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
عراقی وزیر اعظم کو وطن سے وفا کی سزا دی گئی
انقلاب کے دوسرے قدم کے بیانیہ کی تشریح میں حوزوی مفکرین کا کردار اہم ہے