‫‫کیٹیگری‬ :
18 July 2019 - 12:44
News ID: 440832
فونت
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے ضلع کے مختلف یونٹس میں بچوں کی دینی واخلاقی تربیت کے لیے سمر کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے ضلع کے مختلف یونٹس میں بچوں کی دینی واخلاقی تربیت کے لیے سمر کیمپس کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے ۔جعفریہ کالونی یونٹ میں گیارہواں سہ روزہ سمر کیمپ قائم کیا گیا۔

محترمہ حنا تقوی ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ فرحانہ سیکرٹری شعبہ تعلیم اور محترمہ نجبہ سیکرٹری شعبہ تربیت نے معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام،معرفت اہلبیت علیہم السلام،تفسیر قرآنی آیات و احادیث، اسلامی احکام و عقائد کی موضوعات پر دروس دیے۔

 ایام ولادت باسعادت امام رضا  علیہ السلام کے موقع پر بچوں اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ گمراہی اور جہالت سے اپنے آپ کو بچائے رکھے اسے چاہئے کہ وہ معصومین علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستہ پر گامزن ہو اور ان کی اطاعت کرے۔محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین کے جوش و جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬