20 July 2019 - 10:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440840
فونت
سید حسن نصراللہ:
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کی پوزیشن بہت مضبوط ہے جس کے نتیجے میں مغربی ایشیا میں امریکہ و اسرائیل کی دشمنانہ پالیسیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بین الاقوامی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں علاقے میں امن و سلامتی کے عمل کو مستحکم بنانے میں ایران کی مدد و تعاون سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کی حکومت و قوم کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ جیساکہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، امریکہ ایران پر جنگ مسلط کرنے پر قادر نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس جانتا ہے کہ ایران پر اگر کوئی جنگ مسلط کی گئی تو پورا علاقہ لپیٹ میں آجائے گا اور پھر جنگ کا اختتام امریکہ کے ہاتھ میں نہیں ہو گا۔

سید حسن نصراللہ نے مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ہی صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے کا واحد ذریعہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ سینچری ڈیل منصوبہ بھی ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں