‫‫کیٹیگری‬ :
22 July 2019 - 12:05
News ID: 440860
فونت
ادارہ اوقاف سے وابستہ قومی مرکز کے تعاون سے بہترین قرآء کے درمیان مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قومی قرآن مرکز کے مطابق حسن قرآت اور حفظ مقابلوں کے لیے خصوصی شرایط کے ساتھ بارہوں قومی مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقابلوں میں خواتین، مرد حضرات، خصوصی یا معذور افراد، مدارس کے طلبا اور اسکول طلبا کے مقبلے شامل ہیں جنکے کامیاب طلبا کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی دی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند افراد ادارہ اوقاف سے وابستہ مراکز اور اداروں میں نام لکھوا سکتے ہیں۔

شرایط کے مطابق حسن قرآت میں شرکاء مقابلہ کے لیے عمر اٹھارہ سے چالیس سال کے درمیان ہونا لازمی ہے جبکہ حفظ مقابلوں میں اٹھارہ تا پینتیس سال کی عمر لازمی قرار دی گئی ہے۔

مدارس کے طلباء اور معذور افراد کے مقابلوں میں شرکاء کے لیے عمر کا اٹھارہ سے پینتالیس سال ہونا لازمی ہے جبکہ اسکول طلبا کے مقابلوں میں عمر کی شرط بارہ تا اٹھارہ سال مقرر کی گئی ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬