24 July 2019 - 12:46
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440880
فونت
جموں کشمیر کی عوام نے شیخ ابراھیم زکزکی کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز " کشمیری انقلابی جوانوں کے تعاون سے بارہ مولا میں شیخ ابراھیم زکزکی کے حق میں مظاہرے کیے گیے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر نعرے درج تھے «زکزکی کو آزاد کرو»،‌ «نائجیرین حکومت مردہ باد» اور «نائجیرین فوج مردہ باد».

مظاہرے میں شامل جوان عرفان حسین کا کہنا تھا: ہم چاہتے ہیں کہ فوری طور پر شیخ زکزاکی کو رہا کیا جائے اور انکو علاج معالجے کی سہولت ملنی چاہیے۔

شیخ زکزکی سال ۲۰۱۵ میں حملے میں شدید زخمی ہوگیے تھے اور اس وقت سے زندان میں زخمی حالت میں بسر کررہے ہیں۔

وہ ان کی بیوی قید میں تشویشناک حالت میں موجود ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت انہیں آزاد کرنے سے گریز کررہی ہے۔

شِخ زکزکی کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے انکا ایک بازو کام نہیں کررہا اور ڈاکٹروں کے مطابق انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔/۹۸۸ /ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں