24 July 2019 - 19:11
News ID: 440889
فونت
آیت الله جنتی:
گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے کہا: مغربی ایشیا میں طاقت اور قدرت کے حوالہ سے ایران بالاترین مرتبہ پر ہے اور حالیہ واقعہ نے اس بات کو ثابت کر دیکھایا کہ دشمن میں ایران سے مقابلہ کی طاقت نہیں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر سے رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری آیت ‌الله احمد جنتی نے اج صبح کے وقت، اس کونسل کے میٹنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہاتھوں امریکن ڈرون مار گرائے جانے اور انگلینڈ کے تیل بردار جہاز روکے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: درحال حاضر اسلامی جمھوریہ ایران ، مغربی ایشیا میں طاقت اور قدرت کے حوالہ سے بالاترین مرتبہ پر ہے اور حالیہ واقعہ نے اس بات کو ثابت کر دیکھایا کہ دشمن میں ایران سے مقابلہ کی طاقت نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال کا ارادہ ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو امریکا کی طرف سے دھشت گرد گروہ میں شامل کئے جانے پر دن بہ دن اس کی عزت و قدرت میں اضافہ کرے ۔

آیت ‌الله جنتی نے تاکید کی: آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، دشمن کی انکھوں کا کانٹا بن چکا ہے، اور حالیہ حالات سے امریکا ، اسرائیل ، سعودیہ اور اسلامی جمھوریہ ایران کے دیگر دشمنوں کو یہ روشن جواب مل چکا ہے کہ ایران کے خلاف ان کی ہرطرح کی کاروائی اور زورگوئی انہیں منھ توڑ اور پشیمان کن جواب سے روبر وکردے گی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬