25 July 2019 - 21:09
News ID: 440897
فونت
جماعت اسلامی سندھ کے امیر :
محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں دینی مدارس و مساجد پر پابندیاں تو دوسری جانب سینماگھروں کو سبسڈی اور ملک میں قادیانی نواز پالیسی کا تاثر بڑھتا جا رہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے حکومت کی ناکام معاشی پالیسی اور سود کی لعنت سے عوام پر مہنگائی کا عذاب ہے، امریکہ سے بھیک مانگنے سے نہیں اللہ سے رجوع کرنے میں ہی حالات کی بہتری ممکن ہے، تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ نے کبھی بھی پاکستان سے وفا نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مد۔رسہ تفہیم القرآن سکھر میں جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ مساجد و مدارس کے زیراہتمام پانچ روزہ تدریب المعلمین سے آخری روز اختتامی خطاب کے دوران کیا، جس میں مدارس کے اساتذہ و مہتممین شریک تھے۔

اس موقع پر صوبائی رہنما عبدالحفیظ بجارانی، مولانا حزب اللہ جکھرو، عبدالرحمان منگریو، ناظم شعبہ آفتاب احمد ملک، جمعیت تعلیم القرآن کے مولانا عاقل، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہاکہ پاکستان اسلام کے غلبہ کے لئے بنا تھا، اس لئے پاکستان و اسلام ایک دوسرے کے ساتھ لازمی ہیں مگر آج حکومتی سرپرستی میں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس و مساجد پر پابندیاں تو دوسری جانب سینماگھروں کو سبسڈی اور ملک میں قادیانی نواز پالیسی کا تاثر بڑھتا جا رہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق و باطل کا معرکہ شروع دن سے جاری ہے، اسلام غالب ہونے کے لئے آیا ہے مغلوب ہونے کے لئے ہرگز نہیں، دعوت دین کے کام میں مال و دولت اور دنیا کی چمک دھمک کوئی معنی نہیں رکھتی، بس شرط یہ ہے کہ بندے کو اپنی دعوت اور رب سے ایسا گہرا تعلق ہو کہ لوگ اسے ایک جنونی شخص سے تشبیح دیں، ایسے لوگ ہی دنیا میں انقلاب اور پائیدار تبدیلی لاسکتے ہیں۔

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی علمی قابلیت اور انتظامی صلاحتوں کو آگے بڑھائیں کیوںک کامیاب داعی کے لئے صالحیت کے ساتھ صلاحیت بھی ضروری ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬