‫‫کیٹیگری‬ :
25 July 2019 - 22:36
News ID: 440899
فونت
مراجع کرام تقلید کی موجودگی میں امام علی بن موسی الرضا (ع) کی قبر مبارک کی غبارروئی تقریب منعقد کیا گيا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ۲۲ ذی القعدہ، یعنی تمام دنیا کے شیعوں کے آٹھویں امام علی بن موسی الرضا کی زیارت کے مخصوص دن، آپ کی قبر مبارک سے غبارروئی کی تقریب مراجع کرام اور علمائے اعلام و آستان قدس رضوی کے خدام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

 آج صبح کو ایک معنوی تقریب، آیات کرام جوادی آملی، سبحانی، مکارم شیرازی، علوی گرگانی، علم الھدی اور آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی کی موجودگی میں کی گئی۔ روحانیت اور معنویت سے پر فضا میں روضۂ منور امام رضا علیہ السلام کو خالص عرق گلاب سے دھویا گیا۔

کلام الہی کی روح بخش آواز اور مداحان اہلبیت عصمت و طہارت (علیہم السلام) کی پرسرور صدائیں اس تقریب کو زینت بخش رہی تھیں۔ اس کے فورا" بعد مراجع کرام ضریح مبارک کے اندر داخل ہوئے جہاں انھوں نے قبر منور کے غلاف کو تبدیل کیا اور ساتھ ہی ضریح کے اندر کے تمام گوشوں کے غبار کو صاف کرنے کے بعد انھیں خالص گلاب سے غسل دیا اور پھر آخر میں وہیں نماز ادا کی۔

یاد رہے کہ غسل کی یہ تقریب، بارگاہ علی بن موسی الرضا (ع) کی ایک پرانی روایت ہے جو عام طور پر سال میں کئی بار مراجع کرام نیز مملکت اور صوبے کی بڑی شخصیتوں کی موجودگی میں انجام دی جاتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬