27 July 2019 - 20:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440905
فونت
سینیئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے وائٹ ہاؤس سے سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سن دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ کے ایک نامزد امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت، امریکہ کی پالیسی نہیں ہونا چاہیے۔

پوڈ سیو امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے برنی سینڈرز نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو نسل پرست اور سعودی عرب کو انتہائی خبیث اور مکروہ قسم کی آمریت قرار دیا۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے نسل پرستانہ رجحانات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو مشرق وسطی کی تمام قوموں اور ملکوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی اختیار کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کی پالیسی پر اندرون امریکہ کڑی نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں