30 July 2019 - 09:35
News ID: 440936
فونت
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کی ڈرون یونٹ نے ڈرون طیارے قاصف 2 کے ذریعہ خمیس مشیط علاقہ میں ملک خالد ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو دقیق اور بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائي حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬