‫‫کیٹیگری‬ :
31 July 2019 - 14:09
News ID: 440950
فونت
حجت الاسلام اکرمی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے یہ بیان  کرتے ہوئے کہ خوف خدا رکھنے والا انسان بیت المال کی چوری نہیں کرتا ہے کہا: عوام کی خدمت کے لئے حکومت سے بجٹ لیکر عوم کو فریب دینے والے لوگ گناہ گار ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام سید رضا اکرمی نے گذشتہ شب مسجد جامع غدیرخم میں تقریر کرتے ہوئے امام محمد تقی الجواد(ع) کی بعض خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اپ اولین امام ہیں جنہوں ۸ سال کی عمر میں امامت کے منصب پر فائز ہوکر حضرت عیسی(ع) اور حضرت یحیی(ع) کی یاد کو تازہ کردیا ۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کا ارشاد ہے کہ عیسی بن مریم علیھما السلام نے گہوارہ میں اپنے پیغمبر ہونے کا اعلان کیا اور دوسری جگہ یوں فرمایا کہ ہم نے نوجوانی میں یحیی(ع) کو قانون اور حکمت عطا کیا ، نبوت و امامت کا ملاک علم ، عقل ، عبادت ، زھد و تقوی الھی ، عدالت اور درایت ہے ۔

حجت الاسلام اکرمی نے مزید کہا: امامت کی دنیا میں سن میعار نہیں ہے ، امام نوجوانی میں بھی امام بن سکتا ہے ، اور اس امام کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اپ جوانی کی عمر ہی میں شھادت کے درجہ پر فائز ہوگئے ۔

انہوں نے اس حدیث کے ائینہ میں کہا: روایت میں منقول ہے کہ محکم اور مستحکم دلیل کے بغیر کسی بات کا ظاھر کرنا فتنہ کا سبب ہے ، مثال کے طور پر جب تک کوئی معاملہ نہ ہوجائے اس کے بارے میں کسی کو کچھ بھی نہیں بتانا چاہئے تاکہ کوئی روڑے نہ اٹکائے ۔

حجت الاسلام اکرمی نے دعائے توسل کی منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سوره مائده کی ۳۵ ویں ایت میں ارشاد ہے کہ اگر کوئی مقصد تک پہونچنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے خداوند متعال کو انسان کے تمام مسائل میں محسوس کرے ، انسان ھرگز خداوند متعال کو فراموش نہ کرے اور تمام مسائل اور مراحل میں خدا کی یاد میں رہے عوام کی خدمت کے لئے حکومت سے بجٹ لیکر عوم کو فریب دینے والے لوگ گناہ گار ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: نیز ارشاد ہے کہ ہر کام کے انجام دینے کے لئے وسیلہ کی ضرورت ہے ، دعا و توسل خدا سے تقرب کا وسیلہ ہے ، سوره مائده کی ۳۵ ویں ایت ائمہ معصومین(ع) سے توسل کی حقانیت کو ثابت کرتی ہے ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان اپنی کوشش کے ذریعہ اپنے مورد نظر مقصد اور ھدف تک پہونچ سکتا ہے کہا: انسان کو مقرب بارگاہ الھی ہونے کے لئے کوشش کرنی چاہئے کیوں کہ اس کے سوا انسان کسی اور طریقہ سے اس منزل نہیں پہونچ سکتا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬