‫‫کیٹیگری‬ :
02 August 2019 - 15:08
News ID: 440959
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید عراق نے الھی احکام کی پیروی اور سیرت اہلبیت علیھم السلام کے راستے پر گامزن رہنے کو قرب الهی کا سبب جانا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے حضرت ایت اللہ شیخ بشیر نجفی نے عراقی اور غیر عراقی زائرین سے ملاقات میں تاکید کی کہ خدا کی قربت فقط و فقط الھی احکام کی پیروی اور راہ اہل بیت علیھم السلام پر گامزن رہ کر ہی حاصل ہوسکتی ہے ۔

آیت الله بشیر نجفی نے یاد دہانی کی: مومن انسان ہمیشہ تقوائے الھی ، ایمان اور رضائے خدا کے راستوں پر قدم زن رہتا ہے ۔

سرزمین نجف اشرف کے مرجع تقلید نے مزید کہا: اهل بیت (ع) کے حرم اور عراق کے دیگر مقدس مقامات کی زیارت، انسان کے لئے عظیم فرصت ہے تاکہ انسان اپنے نفس کے محاسبہ اور گناہوں کی توبہ کے ذریعہ پروردگار عالم کی رضایت کو حاصل کرسکے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬