‫‫کیٹیگری‬ :
03 August 2019 - 17:35
News ID: 440964
فونت
جوادظریف:
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روکنے سے متعلق تیسرا قدم اٹھائیں گے.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ ایران کے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے یا نہ کرے کہا کہ جوہری معاہدے کے کمیشن کے رکن ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکہ تمام کشیدہ صورتحال کی جڑ ہے۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے مطالبات واضح ہیں اورجوہری معاہدے سے زیادہ کی توقع نہیں کی جاتی ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے تمام اقدامات جوہری معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہیں ہم نے کہا تھا کہ اگر دوسرے فریق اپنے وعدوں پر مکمل عمل نہ کریں تو ایران اپنے جوہری وعدوں میں کمی لائے گا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روکنے سے متعلق تیسرا قدم اٹھائیں گے اور ایران کے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے یا نہ کرے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دوسرے رکن ممالک کی جانب سے ایران کے جوہری وعدوں کی کمی کے تیسرے مرحلے کی معطلی کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوسرے فریق اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد نہ کریں تو تیسرے مرحلے کا نفاذ ہوجائے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬