04 August 2019 - 18:29
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440973
فونت
سید علی گیلانی :
حریت رہنما نے پوری امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے پوری امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بیان کیا : دنیا بھر کے مسلمان ہمیں بچانے کے لیے آگے آئیں، ہم سب مرگئے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کو جواب دینا ہوگا۔

ادھر سید علی گیلانی کے ٹویٹ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےجنرل سیکریٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور جنرل سیکریٹری کو کشمیر کی صورتحال اور کشمیریوں کے مطالبات سے آگاہ کریں گے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں