05 August 2019 - 12:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440979
فونت
بھارتی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت نے ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا بل پیش کردیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی اپوزیشن نے کشمیر کی صورتحال پر شدید احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے آئین کی دفعہ 370 کے تحت ریاست جموں کشمیر کو وفاق میں ایک خصوصی حیثیت حاصل ہے۔

کشمیر کو اپنا آئین بنانے کی اجازت ہے اور متعدد معاملات میں بھارتی وفاقی آئین کا نفاذ جموں کشمیر میں منع ہے۔

آرٹیکل کے تحت کشمیر میں کشمیریوں کے سوا بھارت کا کوئی بھی شہری یا ادارہ جائیداد نہیں خرید سکتا جبکہ صنعتی کارخانے اور ڈیم کے لیے اراضی بھی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے کشمیر کی آبادیاتی، جغرافیائی اور مذہبی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔

جموں کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت ختم ہوجائے گی اور وہاں غیر مسلموں اور غیر کشمیریوں کو بسایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو فلسطینیوں کیط رح آوارہ بنانے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں