‫‫کیٹیگری‬ :
06 August 2019 - 21:46
News ID: 440990
فونت
افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے صدر اور اتحاد کے داعی آیت الله محمد آصف محسنی کل ۸۴ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے صدر اور اتحاد کے داعی آیت الله محمد آصف محسنی کل ۸۴ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

آیت‌الله محسنی کے نواسہ محمد جواد محسنی نے بیان کیا ہے کہ ان کے نانا ایک سال سے بیمار تھے جن کا اعلاج چل رہا تھا ۔

آیت‌الله محسنی نے افغانستان میں «حرکت اسلامی افغانستان» کے نام سے ایک پارٹی بنائی تھی جو تشیع کی حفاظت اور سویت کے خلاف جنگ کرتی تھی ۔

آیت‌الله محمد آصف محسنی ولد محمد میرزا محسنی ۲۶ اپریل ۱۹۳۵ عیسویں میں جنوب افغانسان کے قندہار میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم قندھار میں شروع کی اس کے بعد سن ۱۹۴۹ عیسوی میں اہنے والد کے ساتھ پاکستان چلے گئے اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کویٹہ میں اردو کی پڑھائی کی اور اپنے تعلیم کا سلسلہ وہیں سے جاری رکھا ۔

 ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد علوم دینی کے حصول کیلئے نجف اشرف گئے اور مرحوم آیت الله حکیم اور مرحوم آیت الله خوئی سے کسب فیض کیا۔

۱۲ سال کے بعد آیت الله محمد آصف محسنی واپس افغانستان چلے گئے اور وہاں درس و تدریس میں مشغول ہوگئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬