06 August 2019 - 19:33
News ID: 440992
فونت
ایم ڈبلیو ایم کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کےخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ایم ڈبلیو ایم کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کےخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان ۔

بروز جمعہ ملک کے ہر کونے کونے سے اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کے لئے صدائے احتجاج بلند کی جائے گی ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گئے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار ہے بھارت کی جموں و کشمیر ، لداخ میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں خطے کو بدامنی میں دھکیل دے گی ۔

عالمی برادی اس کشیدہ صورت حال پر نوٹس لے ۔ان خیالات کا اظہار سربرامجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی رہنماوں علامہ احمد اقبال رضوی،سید محمد آغا رضا ،فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے مذہبی ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسرائیل کی ڈگر پر چل رہا ہے لیکن اسے یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اسرئیل تمام تر مظالم اور کوششوں کے باوجود نہتے فلسطیوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکے قابض بھارتی افواج جس قدر کشمیر میں مظالم کو تیز کررہی ہے جدوجہد آزدی کی تحریک اسی قدر منزل سے قریب تر ہوتی چلی جارہی ہے ۔ ہماری وزرت خارجہ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظرمسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کےخلاف آگاہی کے لئے سفارتی سطح پر ایمرجنسی بنیادوں پر بھرپور انداز میں فعال کردار ادا کرنا ہو گا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کسی دباو کے بغیر مسئلہ کشمیر پر عوام کو اعتماد میں لے عوام حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ایک جسد واحد کی مانند کھڑی ہو گی ۔ اقوام متحدہ ،اور او آئی سی کو اس نازک صورتحا ل پر موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف کشمیر کی عوام کے امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے ۔

کشمیر ی عوام اس مسئلے کا سب سے اہم فریق ہیں ۔ مودی سرکار کے اقدامات اور عزائم خطے میں جنگی صورت حال پیدا کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیتے ہیں ہم تنہا نہیں ہم آپ کی اس جدو جہد میں آپ کے شانہ بشانہ ہیں اور کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے پوری قوم تیار ہیں،بھارت کا غرور انشااللہ خاک میں مل جائیگا اور کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۲ December ۲۰۱۹ - ۱۸:۴۰
انہوں نے بیان کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہم مکمل بے رحمانہ فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں،اور پولیس کے صفوں میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ،جن کے بارے میں خود حکومتی رپورٹس موجود ہیں،ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ایک بار پھر سے اپنے مطالبات کے لئے سٹرکوں پر نکل آئے
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬