07 August 2019 - 12:03
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440996
فونت
چین نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی جغرافیائی تقسیم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لداخ کی ہندوستانی یونین میں شمولیت پر اعتراض اُٹھایا اور اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

چین نے اپنے بیان میں ہندوستان کو لداخ کے علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی سے باز رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے بصورت دیگر چین ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چین کی ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے جسے پاکستان اور ہندوستان کو باہمی رضامندی اور پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے دو ریاستوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا ہے جب کہ لداخ کے چند علاقوں پر چین ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں